Wednesday, May 13, 2026
ہومکھیلمعین خان کرکٹر کیسے بنے؟ دلچسپ کہانی سنادی

معین خان کرکٹر کیسے بنے؟ دلچسپ کہانی سنادی

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کے سابق کپتان معین خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے کرکٹر بننے سے متعلق دلچسپ کہانی سنائی۔
معین خان نے بتایا کہ میرے بڑے بھائی اور کزن سب کرکٹ کھیلتے تھے، سب چھٹی والے دن گھر میں جمع ہوکر کرکٹ کھیلتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ شوق بڑھتا چلا گیا۔
وکٹ کیپنگ کے آغاز پر بات کرتے ہوئے معین خان نے بتایا کہ اسکول میں وکٹ کیپر نہیں آیا تھا، ٹیچر نے کہا وکٹ کیپنگ کرو اس لیے کیپر بن گیا، اس روز میں نے 3 آوٹ کیے، 2 کیچ پکڑے اور ایک اسٹمپ کیا جس کے بعد کیپنگ کا شوق پیدا ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔