Tuesday, May 12, 2026
ہومپاکستانپولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 15 کروڑ کیسے آئے؟ معمہ حل ہوگیا

پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 15 کروڑ کیسے آئے؟ معمہ حل ہوگیا

لاڑکانہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 15 کروڑ جمع ہونے کے معاملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔

لاڑکانہ میں 3 پولیس افسران کے اکائونٹس میں 15کروڑ کی مبینہ منتقلی کا معاملہ ڈی ایس پی کے مطابق بینک کے اے ٹی ایم میں ٹیکنیکل فالٹ سے رسید پرغلط بیلنس شائع ہوگیا۔اس حوالے سے بینک منیجر کا کہنا تھاکہ اہلکاروں کے اے ٹی ایم کارڈ مدت ختم ہونے پر بلاک ہوئے تھے اور اے ٹی ایم کے فالٹ سے بینک کوڈ کی جگہ سلپ پرکروڑوں کا بیلنس شائع ہوا۔

بینک مینجر نے بتایا کہ پولیس انکوائری مکمل ہونے پر تینوں اہلکاروں کو نیا اےٹی ایم کارڈ دےدیا گیا اور تینوں اہلکاروں نے نئےاے ٹی ایم سےاپنی تنخواہ حاصل کرلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔