Tuesday, June 17, 2025
spot_img
ہومپاکستانسعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد/ریاض: سفارتی حکام نے رواں ماہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں ایک آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساحلی گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔