گلگت (آئی پی ایس) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دورے کے سلسلے میں یونیورسٹی پہنچنے پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر و رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون نے استقبال کیا۔ جس کے بعد یونیورسٹی سینٹ ہال میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سابق وزیر اعلیٰ کو وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات سمیت یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی اور ترقیاتی امور سے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر انتظامی وتدریسی افسران بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر کی جانب سے دی جانے والی پریذنٹیشن کے بعد پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ الرحمن نے یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کی تعمیروترقی کے لیے اپنی سطح پر ہرممکن تعاون فراہم کرونگا۔تاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی تعلیمی وتحقیقی میدان میں مزید بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرسکے۔
