اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو سی پیک میں شامل کرنے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے پر کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے زمین خریدنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ لینڈ حکام نے سروے شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کے لیے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ سمیت امیگریشن کاونٹر قائم ہوں گے، سی اے اے نے زمین خریدنے کے لئے سروے کا کام تیز کر دیا ہے۔
حکومت کا ڈی آئی خان ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
