ہومپاکستاناعظم سواتی ویڈیو کا معاملہ ،، صادق سنجرانی نے تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا

اعظم سواتی ویڈیو کا معاملہ ،، صادق سنجرانی نے تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی بنانے کااعلان،سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو سے متعلق انکشاف قابل مذمت اور افسوسناک ہے، سینیٹراعظم سواتی کے انکشاف سے دلی رنج اورتکلیف پہنچی، سینیٹراعظم سواتی ایک ایماندار اور قابل عزت شخصیت کے مالک ہیں، سینیٹر اعظم سواتی کوکوئٹہ بطور مہمان بہترین اور محفوظ ترین رہائش فراہم کی، تمام سینیٹرز بلا تفریق قابل احترام اور خاندان کے مانند ہے، سینیٹراعظم سواتی میرے خاندان کے ممبر کی طرح ہیں،جو بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بطورمسلمان وبلوچ اخلاقی اقدار سے بخوبی آگاہ ہوں، اعظم سواتی ایوان کے باعزت ممبر ہیں،انکی تکالیف کا ادراک ہے، سینیٹر اعظم سواتی خود اوراہلیہ تہجد گزار ہیں،انکی اہلیہ ماں کا درجہ رکھتی ہے، سینیٹراعظم سواتی میرے بڑے بھائی ہیں،انکے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں، اعظم سواتی کی ازدوجی زندگی سے متعلق وڈیو پر سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، پارلیمانی لیڈرز پر مشتمل کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہونگے، کمیٹی اعظم سواتی کی وڈیو بنانے اور لیک کرنے کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کرکہ ایوان میں پیش کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔