ہومپاکستانمختلف ممالک میں سفراء کی تقرری ،وزیر اعظم نے منظوری دیدی

مختلف ممالک میں سفراء کی تقرری ،وزیر اعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں نئی سفارتی تقرریوں کی منظوری دے دی،منظوری وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دی گئی، سعدیہ قاضی کو ناروے میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری ، صائمہ سید کو سنیگال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری ،ابرارہاشمی کو نیپال میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری،،مراد وزیر کو بارسلونا میں پاکستان کا نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری، خلیل باجوہ کو ٹورنٹو میں نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری، دفترخارجہ میں تعیانات ڈی جی کانٹر ٹیررزم عاصم علی خان کو لاس اینجلس میں نیا قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری، آفتاب چوہدری کو ہیوسٹن میں نیا قونصل تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔