Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآرٹیکل 62 ایف ون سے صادق و امین کا لفظ ختم کرنے کا بل سینیٹ میں پیش

آرٹیکل 62 ایف ون سے صادق و امین کا لفظ ختم کرنے کا بل سینیٹ میں پیش

آرٹیکل 62 ون ایف میں ترمیم کا بل ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا جس میں آرٹیکل 62 سے صادق اور آمین کی عبارت ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ترامیم کے مطابق صادق اور امین کی عبارت کو راست گو اور وفا شعار میں تبدیل کیا جائے کیونکہ صادق اور امین دنیا میں صرف نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔

ترامیم پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پیش کیں جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔قبل ازیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترمیم کے لیے دو بلز اور اس ایکٹ کی جگہ خنثہ حقوق بل لانے کے لیے بھی بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جبکہ ایوان میں پی ایم ڈی سی بل بھی منظور کیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔