Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوگئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی طرف سے عوامی اجتماعات میں اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا الفاظ سے اپوزیشن جماعتوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے تحریک استحقاق جمع کرائی تو حکومتی اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا۔
اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پرموبائل فون دے مارا۔اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی باز گشت کے بعد وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا رویہ تلخ ہوتا گیا اور انھوں نے اپوزیشن لیڈر پر زکوا فنڈ دے علاج اور کرپشن جیسے الزامات عائد کیے ۔ قائد حزب اختلاف چودھری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ ان پر زکو فنڈز سے پیسے لینے کا الزام لگایا گیا اس کی تحقیقات کی جائیں۔
قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔راجہ فاروق حیدر خان پر حملے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سیکرٹریٹ کے گیٹ بند کر دیئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے دلائی کے مقام پرکوہالہ مظفرآباد اور ور مظفرآباد ،اسلام آباد شاہراہ احتجاجا بند کردی۔بعد ازاں پی ٹی آئی رکن فہیم ربانی نے ویڈیو بیان میں راجہ فاروق حیدر سے معذرت کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔