اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد میں سیلا ب متاثرین کی امداد کی مانیٹرنگ سے متعلق تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیش بورڈ کی خصوصیات پر بریفنگ دی گئی جس پر شہباز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کیسا ڈیش بورڈ ہے، یہ مذاق ہے، یہ ایسا بورڈ نہیں ہے جو قوم کو درکار ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین کے لیے آنے والی امداد مثلاً رضائیاں، بے بی فوڈ، پینے کا پانی کہا جارہا ہے، اس کی تفصیلات کہاں ہیں۔

