Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینٹرانسجینڈر ایکٹ میں مزید ترامیم کے 2 بل سینٹ میں پیش

ٹرانسجینڈر ایکٹ میں مزید ترامیم کے 2 بل سینٹ میں پیش

ٹرانس جینڈر ایکٹ 2022 میں مزید ترامیم کے 2 بل سینیٹ میں پیش کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز اور پیر صابر شاہ کی طرف سے ٹرانس جینڈر ایکٹ میں ترامیم کے بل ایوان میں پیش کیے گئے۔

چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیئے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹیری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ سینیٹر رانا مقبول احمد کی جانب سے بل ایوان میں پیش کیا گیا۔

آئین کی دفعہ 215,218,228 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش ہوا۔ سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری کی جانب سے ترامیم ایوان میں پیش کیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دفعات میں ترامیم سے متعلقہ بل کمیٹی کو بھجوایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔