Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینکے پی ، پی ڈی ایم کو شدید دھچکا،متعدد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل

کے پی ، پی ڈی ایم کو شدید دھچکا،متعدد بلدیاتی نمائندے پی ٹی آئی میں شامل

پشاور-خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم کو شدید دھچکا لگا ہے۔ آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ویلیج و نیبرہوڈ چیئرمین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔وزیر اعلی ہا ئوس میں شمولیتی تقریب میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کیصرف نام رہ جائیں گے ملک اورصوبے میں تحریک انصاف کامقابلہ ناممکن بن چکاہے۔ محمودخان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخواکوحق نہیں دیرہی وفاقی حکومت سابقہ فاٹاکیترقیاتی بجٹ پرخاموش ہیں ہم وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لیں گے۔ہری پور، ساتھ وزیرستان، ٹانک، تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سیچیئرمین نے شمولیت اختیار کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔