Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانرنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب سزا سے بچنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب سزا سے بچنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے ،سفارتی سائیفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا،قانون سب کے لئے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہوگیا؟ ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔