ہومپاکستانوزارت قانون کا نیب کے قانونی سوالات پر رائے دینے سے انکار

وزارت قانون کا نیب کے قانونی سوالات پر رائے دینے سے انکار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیب قانون میں پے درپے ترامیم مگر اہم سوالات پر ابہام برقرار ،نوازشریف ، مریم نواز سمیت فیصلہ ہو چکے ، اپیلوں کی سطح پر موجود اہم کیسز بھی متاثر ہوں گے یا نہیں؟ وزارت قانون کا نیب کے قانونی سوالات پر رائے دینے سے انکار۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سوال کیا کہ قانون 2022سے نافذ ہو، 1999 سے یا 1985 سے؟ رہنمائی کی جائے کیا زیر التوا اپیلوں پر بھی نیا قانون لاگو ہوتاہے؟ کیا جن کیسز کا فیصلہ ہو چکا ان پر بھی نیا قانون لاگو ہو گا؟
وزارت قانون نے جواب دیا کہ کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ، قانون واضح ہے،
نیب نے موقف اپنایا کہ عدالتیں ہم سے کیسز پر واضح موقف دینے کا کہہ رہی ہیں،
وزارت قانون کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر جنرل عدالتوں سے متعلق ہدایات دینے کی بہتر پوزیشن میں ہیں،
نیب نے وزارت قانون کو رہنمائی کیلئے گزشتہ ماہ خط لکھا تھا،وزارت قانون نے جواب میں کوئی بھی رائے دینے سے انکار کر دیا۔
مریم نواز ، کیپٹن ر صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔
1 2

2 3

3 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔