ہومپاکستانایف آئی اے کا آزاد جموں و کشمیر کے وزیر کی نجی کمپنی کے دفتر پرچھاپہ

ایف آئی اے کا آزاد جموں و کشمیر کے وزیر کی نجی کمپنی کے دفتر پرچھاپہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیاسی انتقام میں اندھی امپورٹڈ حکومت وفاقِ پاکستان پر حملہ آور ہونے لگی ،اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے سینئر رکن کو ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کرنے کی شرمناک کوشش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد اقبال کی اسلام آباد میں نجی کمپنی کے دفتر پر دھاوا بول دیا،

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نجی کمپنی کے ملازمین کو ہراساں کیا ،ایف آئی اے اہلکار وزیر آزاد جموں و کشمیر کو دفتر میں نہ پا کر ملازمین کو خوفزدہ کرتے اور ڈراتے دھمکانے رہے ،اس سے پہلے امپورٹڈ حکومت نے 25 مئی کو خیبرپختونخوا کے عوام اور کابینہ اراکین کا اسلام آباد میں داخلہ روکنے کیلئے دارالحکومت کے داخلی راستوں کو بند کیا تھا ۔
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد جموں و کشمیرمحمد اقبال نے کہا کہ کوئی جرم کیا نہ ہی مجھے ان الزامات سے آگاہ کیا گیا جس پر ایف آئی اے کارروائی کررہی ہے، امپورٹڈ حکومت عمران خان کا ساتھ دینے کی سزا دینا چاہتی ہے، عمران خان کا کارکن اور آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے رکن ہونے کے علاوہ بظاہر کوئی ایسا جرم نہیں

جس پر وفاقی حکومت کو کارروائی کی ضرورت پیش آئے،عمران خان کے کارکن کے طور پر کشمیر کاز کی مضبوطی کیلئے کام کرنا جرم ہے تو یہ کام میں کرتا رہوں گا۔وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ ایف آئی اے کے ذمے وزیراعظم پاکستان اور انکے صاحبزادے کی اربوں رپوں کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہے،

ایف آئی اے سیاسی انتقام کے شرمناک کھیل میں مہرہ بننے کی بجائے اپنے ذمے اصل مقدمات نمٹانے پر توجہ دے، اہلِ کشمیر جاننا چاہتے ہیں کہ اسلام آباد میں حقیقی مجرموں کو بھی کوئی خطرہ ہے یا محض ان کے نمائندوں کا ہی تعاقب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر اور اہلِ کشمیر کی دنیا بھر میں توانا ترین آواز تھے، جب سے امپورٹڈ حکومت اسلام آباد میں وارد ہوئی ہے کشمیر اور اہلِ کشمیر پس منظر میں ہیں، اپنی حکومت کی وساطت سے پوچھنا چاہوں گا کہ امپورٹڈ حکومت کی مسئلہ کشمیر پر گہری خاموشی کے پیشے کارفرما عوامل کیا ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔