ہومپاکستانعمران کے خلاف مہم چلانے پر وفاقی وزراء کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ درخواست دائر

عمران کے خلاف مہم چلانے پر وفاقی وزراء کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی مبینہ مہم چلانے پرپی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے وفاقی وزراجاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ۔
درخواست تھانہ سیکرٹریٹ کے ڈیوٹی افسر کو جمع کرائی گئی۔
تھانہ سیکرٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز نے کہا کہ پاکستان میں ڈکیٹیرشپ رہی لیکن ایسی حکومت نہیں دیکھی ،
یہ بیرون ملک جائیں تو لوگ انہی چور چور کہتے ہیں،یہ عمران خان پر توہین مذہب کے مقدمات کا اندراج کروانا چاہتے ہیں ،میاں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی نے عمران خان کے خلاف ویڈیو چلوائی ۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو ایڈیٹڈ تھی جس میں کلپس کو جوڑا گیا ،یہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ،اب یہ مذہب کا استمال کرکے عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور ایم ڈی پی ٹی وی کے کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کی ہے ،
اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا اندراج نہ کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے
پی ٹی وی کے، وسائل کا استعمال کرکے مذہب کارڈ کھیلا گیا ،لانگ مارچ کی خبریں چلنی چاہئیے ہیںہوسکتا ہے سرپرائز مل جائے لامگ کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
WhatsApp Image 2022 09 19 at 2.27.07 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔