پشاور میں یونیورسٹی ٹائون میں کمرشل سرگرمیوں کی بندش پر سکول انتظامیہ نے احتجاجا بچوں کو گرین بیلٹ پر کھلے آسمان تلے پڑھانا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کینٹ کے علاقے میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف احتجاجا گرین بیلٹ پر کلاسز کا اہتمام کیا گیا ۔ سکول حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علاقے میں50کے قریب تعلیمی ادارے بند کئے جا چکے ہیں ،ہائیکورٹ کے فیصلے کی آڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھیلا جا رہا ہے ۔
پشاور، یونیورسٹی ٹائون میں کمرشل سرگرمیوں کی بندش پر احتجاجا گرین بیلٹ پر کلاسز کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
