سی پی او راولپنڈی سید شہزاد بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس کو رواں برس ہیلپ لائن پر چوبیس لاکھ کالز موصول ہوئیں،موصول ہونے والی اٹھارہ لاکھ کالز جعلی تھیں
سی پی او نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جعلی کالز کا کل کالزمیں تناسب 75فیصد بنتا ہے،پولیس ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی ہر فون کال کو سنجیدگی سے لیتی ہے،ہر کال پر پولیس فلفور ایکشن لینا یقینی بناتی ہے،عوام پولیس ہیلپ لائن پر فون کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے
رواں برس ہیلپ لائن پرموصول 24 لاکھ کالزمیں سے18 لاکھ جعلی تھیں،سی پی او راولپنڈی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
