ہومپاکستانچہلم شہداء ؑکربلا کےجلوس کی سیکیورٹی پر فورسز ہائی الرٹ رکھیں،ڈ ی سی گلگت

چہلم شہداء ؑکربلا کےجلوس کی سیکیورٹی پر فورسز ہائی الرٹ رکھیں،ڈ ی سی گلگت

گلگت(آئی پی ایس) کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے چہلم شہداء ؑکربلا کے جلوس روٹس کی فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ ایس ایس پی گلگت، ٹو آئی سی جی بی سکاؤٹس، اسسٹنٹ کمشنر گلگت تحصیلدار گلگت، نمائندہ رینجر ز،چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت،چیف آفیسر ایم سی گلگت اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر ایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی سیکیورٹی پر فورسز ہائی الرٹ رکھیں اورجلوس کی طر ف آنے والے راستوں پر کنٹینر لگا کر بند کریں اور چیکنگ کے نظام کو سخت سخت بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ٹو آئی سی جی بی سکاؤٹس اور آفیسر رینجر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ QRF کی ٹیمیں تشکیل دے کر گشت کے نظام کو بھی بڑھائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے چہلم کے جلوس روٹ کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے چیف آفیسر ایم سی گلگت کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کئے۔
اس کے علاوہ جلوس کے روٹ میں لائٹنگ کو بہتر بنانے کے لئے ایکسئین واٹر اینڈ پاور کو احکامات جاری کئے۔ جلوس کی روٹس میں آنے والے تمام دوکانوں کو سیل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایت دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔