ہومپاکستانایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی

ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بن گیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں رکن ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔حالیہ اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔