ہومپاکستانشہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیلوں پر وفاق کو نوٹس جاری

شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیلوں پر وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈکیخلاف اپیلوں پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شہباز گل کے مقدمہ کے تفتشی کو بھی نوٹس جاری کر دیا
عدالت کو تفتیشی کو ریکارڈ کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے اس کیس میں شہباز گِل سے کیا ریکور کر لیا؟پولیس نے شہباز گل سے زبان ریکور کرنی تھی جس سے وہ بولا تھا؟ شہباز گل سے جو ریکوری کی گئی اس کا کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں، تشدد کیخلاف شہباز گل کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا ہوگا، شہباز گل کو متعلقہ فورم پر درخواست دائر کرنے سے کس نے روکا ہے؟
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کیا پی ٹی آئی حکومت میں کسی پر پولیس نے تشدد نہیں کیا؟
شہباز گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس تشدد کے واقعات کم ہی سامنے آتے ہیں،
سلمان صفدر نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے متنازع ریمانڈ شہباز گل کا دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔