Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانآر ڈی اے نے 277 ہاوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا

آر ڈی اے نے 277 ہاوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا

راولپنڈی-راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 277 ہاوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا ،ترجمان آر ڈی اے کے مطابق تحصیل راولپنڈی، مری، گوجر خان،ٹیکسلا،کوٹلی ستیاں میں 68 ہاوسنگ سوسائٹیز نے این او سی کے مراحل میں ہیں، راولپنڈی تحصیل میں 201 ہاوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار تحصیل مری میں 51 ہاوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرارتحصیل ٹیکسلا میں 18،گوجر خان میں 5 اور کوٹلی ستیاں میں 2 ہاوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی قرار آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف ایف آئی اے، پیمرا کو کارروائی کے لیے خطوط لکھ دئیے،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے رقوم اکٹھی کر رہے ہیں، تحصیل گوجر خان اور کوٹلی ستیاں میں کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی کے پاس این او سی نہیں، تحصیل مری میں 3 ہاوسنگ سوسائٹی کو ٹی ایم اے اور ایک کو آر ڈی اے نے این او سی جاری کیا، تحصیل راولپنڈی میں 12 ہاوسنگ سوسائٹی منظور شدہ جبکہ 38 کا صرف لے آوٹ پلان منظور ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔