پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی یونین کونسل 34 جی نائن کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی سینئر نائب صدر اسلام آباد ریجن جلال بچلانی یونین کونسل کے صدر منتخب ہوگئے، ریجنل صدر اسلام آباد علی نواز اعوان نے نومنتخب عہدے داروں میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی کی بلاک کوڈ سطح تک تنظیم سازی کا عمل جاری ہے اس سلسلے میں جمعرات کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں یونین کونسل 34 جی نائن کے نو منتخب عہدیداروں کو نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے گئے جس کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان تھے نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر نائب صدر جلال بچلانی یونین کونسل 34 کے صدر جبکہ علی رضا جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی علی نواز اعوان نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سیاست کا حقیقی پھل عزت ہے جو آپ اپنی کارکردگی سے حاصل کرسکتے ہیں تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے گراس روٹ لیول تک کارکنان کو عزت دی، نو منتخب صدر یونین کونسل 34 جلال بچلانی نے علی نواز اعوان اور صدر این اے 53 انجم شہزاد تنولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پارٹی کے لیے محنت کرتے آئے ہیں اور انشااللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے تقریب کے آخر نومنتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشنز تقسیم کیے گئے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کی یونین کونسل 34 جی نائن کی تنظیم سازی مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
