سمرقند (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے ملاقات ہوئی ، باضابطہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کا 22وا ں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سمرقند پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی روسی صدرولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے ، پاکستان اور روس کے رہنماوں کی پہلی باضابطہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔


