Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانڈریپ اور ایف آئی اے کا چھاپہ، غیر قانونی ادویات برآمد

ڈریپ اور ایف آئی اے کا چھاپہ، غیر قانونی ادویات برآمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون جاری ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق سینئر ڈرگ انسپکٹر کی قیادت میں ڈرگ کنٹرول ہیلتھ ڈیپارٹمینٹ اسلام آباد کا ایف اے کے ہمراہ آئی ایٹ مرکز میں چھاپا مارا گیا ،چھاپہ ان رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کی اطلاع پر مارا گیا ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ان رجسٹرڈ اور بین ڈرگز کی بھاری مقدار کو قبضے میں لے لیا ،ڈیلیوری افس کو سیل کرنے کے بعد ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گولڑہ میں بھی ان رجسٹرڈ ادویات برامد ہونے پر ایک فارمیسی کو سیل کردیا،
ایک فارمیسی کو ادویات کی وارنٹی نہ دکھانے پر سٹاک کو قبضے میں لے لیا
وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک بھر سے جعلی ان رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،جو عناصر منظورشدہ قیمت سے زائد فروخت میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاے گی،عوام کو معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیںگے ۔انہوں نے کہا کہ جعلی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات کی لعنت سے ملک کو پاک کریں گے ،صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔