Saturday, March 21, 2026
ہومتازہ ترینسابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کر گئے

سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کر گئے

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سابق امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسد روف کے بھائی طاہر رف نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسد رف بدھ کی رات لاہور میں اپنی دکان سے واپس آتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے ہیں۔
سابق امپائر اسد رف نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی تھے اور انہوں نے 71 فرسٹ کلاس اور 40 لسٹ اے میچز کھیلے۔
امپائر کے طور پر ان کا کیریئر 1998 میں شروع ہوا جب انہوں نے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا اور 2000 میں وہ اپنے پہلے ون ڈے میں امپائرنگ کی انہیں 2004 میں او ڈی آئی پینل میں شامل کیا گیا اور اگلے سال اپنے پہلے ٹیسٹ میں امپائرنگ کی، اپریل 2006 میں انہیں آئی سی سی ایلیٹ پینل میں مقرر کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسد رف نے آئی سی سی میں ٹاپ امپائر رہتے ہوئے 170 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی تھی، انہوں نے 49 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 23 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں امپائر کی حیثیت سے کام کیا۔

 

Asad Rauf, former ICC elite umpire from Pakistan, dies aged 66 | Cricket -  Hindustan Times

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔