اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے حکمران اتحاد وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر بھی متفق، نواز، زرداری اور چودھری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی.
رواں ہفتے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے ۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،جس کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے.
تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر کے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف،آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔
پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ،حکمران اتحاد کا تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
