ہومتازہ ترینشہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم کے پسندیدہ کتوں کا خیال رکھیں گے

شہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم کے پسندیدہ کتوں کا خیال رکھیں گے

ملکہ الزبتھ دوم کے پالتو کتے اب ان کے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور ان کی سابقہ اہلیہ کی زیرنگرانی رہیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوک آف یورک شہزادہ اینڈریو اور ڈچز آف یورک سارہ ملکہ الزبتھ دوم کے 2 کوگیز (ویلز سے تعلق رکھنے والے کتوں کی ایک قسم) کو پالیں گے۔ شہزادہ اینڈریو اور ان کی بیٹیوں نے ان کتوں کو 2021 میں ملکہ کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔اپنی زندگی میں ملکہ نے 30 سے زیادہ کوگیز اور dorgis اقسام کے کتوں کو پالا تھا۔

شہزادہ اینڈریو کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کوگیز رائل لاج میں ڈیوک اور ڈچز کے پاس واپس لوٹ آئیں گے، جہاں سے انہیں ملکہ برطانیہ کو تحفے کے طور پر دیا گیا تھا۔ رائل لاج ونڈسر اسٹیٹ میں موجود ایک مینشن کا نام ہے جو شہزادہ اینڈریو اور ان کی سابق اہلیہ کا گھر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔