ہوماسلام آبادایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی میں الاٹیز بیس سال سے قبضہ ملنے کے منتظر

ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی میں الاٹیز بیس سال سے قبضہ ملنے کے منتظر

ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی میں الاٹیز بیس سال سے قبضہ لینے کے منتظر ،الاٹیز نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو درخواست دیدی ۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ موجودہ اور سابقہ باڈی صرف تسلیاں دیتی رہی ہے، ہمیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ہم بیس سال سے منتظر ہیں، لیکن موجودہ انتظامیہ جواب دینے سے بھی قاصر ہے ۔

درخواست میں ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے ورنہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا توچیئرمین سی ڈی اے آفس، ایوان صدر سوسائٹی کا گھیراو کرینگے۔
WhatsApp Image 2022 09 11 at 4.08.41 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔