ہومپاکستانعمران خان آج رات دوسری ٹیلی تھون کاا نعقاد کرینگے،تمام تر تیاریاں مکمل

عمران خان آج رات دوسری ٹیلی تھون کاا نعقاد کرینگے،تمام تر تیاریاں مکمل

اسلام آباد(سب نیوز)سیلاب زدگان کیلئے دوسری بڑی ٹیلی تھون کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج رات 11 بجے سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون کا انعقاد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج کی ٹیلی تھون کی کارروائی بیک وقت تین مختلف ٹائم زونز میں چلے گی، پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہونے والی ٹیلی تھون پیسیفیک ٹائم زون میں صبح 11 جبکہ ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم والے علاقوں میں دن 2 بجے ملاحظہ کی جاسکے گی۔

ڈاکٹر افتخار درانی نے بتایا کہ آج کی ٹیلی تھون میں سمندر پار پاکستانی خصوصاً امریکہ میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، سمندر پار پاکستانیوں کی ٹیلی تھون میں شرکت کیلئے خصوصی مواصلاتی نظام بھی وضع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا و سماجی میڈیا پر ٹیلی تھون کی براہِ راست نشریات کا اہتمام کیا گیا ہے، امید ہے امپورٹڈ سرکار سیلاب متاثرین کیلئے منعقدہ ٹیلی تھون کو آج اپنی آمرانہ و شرمناک سنسرشپ سے محفوظ رکھے گی۔

ڈاکٹر افتخار درانی نے بتایا کہ آج کی ٹیلی تھون میں سمندر پار پاکستانی دل کھول کر مشکلات میں گھِرے اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔