Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانوفاقی ملازمین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، علی نواز اعوان

وفاقی ملازمین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور معیشت کے حالات بہتر ہونے پر تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملازمین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور جس طرح ملکی معیشت میں مثبت اشاریے مل رہے ہیں ہم پر امید ہیں کہ بہت جلد ملک بھر کے ملازمین کو خوشخبری دیں گے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ زیادہ تر وفاقی ملازمین اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور بطور اسلام آباد کے منتخب رکن مجھے ان کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔میں ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم بہت جلد ان کے مطالبات ہر عملدرآمد کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔