اسلام آباد-سپریم کورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، نئے عدالتی سال کا آغاز پیر 12 ستمبر سے ہوگا، 105 صفحات پر مشتمل کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے 12 ستمبر سے شروع ہونے والے نئے عدالتی سال کے پہلے ہفتے کے لیے 4 ریگولر بینچ تشکیل دے دیے جو پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے ایک سو پانچ صفحات پر مشتمل کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے اور رواں ہفتے 150 عام اور اہم نوعیت کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں کام کرے گا اور جسٹس عائشہ ملک اس میں شامل ہوں گی، بینچ ٹو جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے، بینچ تھری کی سربراہی جسٹس طارق مسعود جب کہ بینچ فور کے سربراہ جسٹس اعجاز الاحسن ہوں گے۔نئے عدالتی سال کے آغاز پر پاکستان لا کمیشن عالمی جوڈیشل کانفرنس بھی منعقد کرے گا، جس کے افتتاحی اور اختتامی سیشنز سے چیف جسٹس خطاب کریں گے، کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی مندوب مقالے پیش کریں گے۔
سپریم کورٹ ،موسم گرما کی تعطیلات ختم، پیر سے عدالتی سال کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
