اقوام متحدہ میں پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اس کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نسل پرستی اور عدم رواداری کی دوسری اقسام پر مبنی یا مذہبی عقائد کے نام پر دہشت گردانہ حملوں کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان میں 80 ہزار سے زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک کھرب بیس ارب ڈالر سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی دوسرے ملک نے قربانیاں نہیں دیں۔
منیراکرم نے دہشت گردی، آزادی اور حق خودارادیت کے لئے قانونی جدوجہد کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ایک ملک کی مالی معاونت اور حمایت سے سرحدپار سے ہونے والی دہشت گردی سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے جس نے اپنے تمام پڑوسی ملکوں میں دہشت گردی کو ہوا دی۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کیخلاف ریاستی دہشت گردی سے بھی موثرانداز میں نمٹا جانا چاہئے۔
پاکستان کااقوام متحدہ میں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پرزور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
