ہومپاکستاناسلام آباد میں عوامی اجتماعات محدود کرنے کے لئے ڈرون استعمال ہوں گے

اسلام آباد میں عوامی اجتماعات محدود کرنے کے لئے ڈرون استعمال ہوں گے

اسلام آباد پولیس عوامی اجتماعات کومحدود رکھنے کے لئے ڈرون استعمال کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان کے مطابق کیپیٹل پولیس نے امن و امان کے قیام کے لئے عوامی اجتماعات کو محدود اورمنظم رکھنے کے لئے جدید تکنیکی صلاحیت حاصل کرلی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق مستقبل میں عوامی اجتماع کو محدود اور منظم کرنے کے لئے غیر مہلک شیل پھینکنے والے ڈرون استعمال کئے جائیں گے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔