نیویارک ،اقوام متحدہ کے ادارے ،ایف اے او نے کاشت کاری کے لئے جدید ٹنل ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے ،یہ اقدام “قبائلی علاقوں میں بحالی روزگار اور کمرشل زراعت ” پروجیکٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔ڈرپ اریگیشن سسٹم کے ساتھ کاشتکاری خطے کی متنو ع آب و ہوا میں زرعی ٹکنالوجی کے ذریعے موسمی فصل کی پیداوار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔یہ اقدام امریکہ کی ایجنسی براے بین الاقوامی ترقی کے مالی تعا ون سے برو ئے کار لایا گیا ہے ۔خیبر ، اورکزئی ، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں ہر ایک میں بیس ، بیس اونچی ٹنلز لگائی گئیں ہیں ،۔ ان ٹنلز میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم نصب کیا جائے گا جو کہ آبپاشی کا ایک ایسا طریقہ ہے جس سے پانی آہستہ آہستہ پودوں تک پہنچا یا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پانی اور کھاد کا موثر استعمال ہوتا ہے۔ روایتی آبپاشی کے طریقہ کار کے ذریعہ حاصل کردہ 40 – 50 کارکردگی کی سطح کے مقابلے میں ڈرپ آبپاشی 90 فیصد کارکردگی کی سطح کے ساتھ 40 پانی کی بچت کرتی ہے۔ ڈرپ سسٹم کھاد اور کیڑے مار دوا استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کارکردگی کی سطح کو بڑھاتا ہے اور کے اخراجات کو کم کرتا ہے۔ غیر موسمی سبزیوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے ایک حصے کے طور پر ، ایف اے او کسانوں کے لئے متعلقہ تربیت اور نما ئشی دوروں کا اہتمام کرتا ہے۔ماہر زراعت ، ایف اے اورستم خان نے کہا کہ ان علاقوں میں کاشتکاروں کو تکنیکی تربیت فراہم کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ضم شدہ اضلا ع میں سبزیوں کی فصل کو بڑھانے کیلئے ٹنل کاشت کاری پر تکنیکی مدد / توسیع کا کام بہت کم دستیاب ہے۔ ،ٹنل کاشت کاری موسم سرما کے مہینوں کے دوران غیر مو سمی اور بیش قیمت سبزیوں کی فصلوں کی پیداوار کو ممکن بنائیں گی جبکہ یہی ڈھانچہ موسم گرما اور خزاں کے مہینوں میں اعلی قدر فصلوں کی پیداوار کے بھی قابل ہے۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعہ قبا ئلی علاقوں میں کاشت کار سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کا زریعہ بنیں گے۔ جدید ٹکنالوجی سے واقفیت کا مقصد اہلیت پیدا کرنا اور تجارتی زراعت کی سرگرمیوں سے منافع میں اضافہ ہے۔ کسانوں کو تصدیق شدہ معیاری بیج بھی مہیا کئے جانے کے ساتھ ساتھ زیادہ منافع بخش اور معیا ری کاشت کی نشوونما کے جدید طریقہ کار پر تربیت دی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او نے کاشت کاری کے لئے جدید ٹنل ٹیکنالوجی متعارف کرادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔