کولمبو،بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی۔ سری لنکا نے بھارت کے ساتھ کیا گیا پورٹ معاہدہ عوامی احتجاج کے باعث ختم کردیا۔کولمبو پورٹ پر ٹرمینل کے لیے جاپان، سری لنکا اور بھارت کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس پر سری لنکا میں شدید عوامی احتجاج دیکھنے کو ملا۔ مزدور یونین اور اپوزیشن نے اس معاہدے پر اعتراض کیا جبکہ گزشتہ برس اس معاہدے کے خلاف سری لنکا میں ہڑتال بھی کی گئی۔ٹرمینل کے49 فی صد حصص جاپان اور بھارت کی ملکیت ہونے تھے جس پر سری لنکا مزدور یونینز اور اپوزیشن نے کہا کہ بھارت ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ عوامی احتجاج کے پیش نظر اب سری لنکا نے یہ معاہدہ سرے سے ہی ختم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹریڈ یونین اورحزب اختلاف کی جماعتیں معاہدہ ختم کرنے پر زوردے رہی تھیں جس کے بعد سری لنکا نے یہ معاہدہ ختم کردیا۔
سری لنکا نے بھارت اور جاپان کے ساتھ پورٹ معاہدہ ختم کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔