Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستاناستعفے منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھارہے ہیں،شاہ محمود قریشی

استعفے منہ پر مارنے والے آج منہ کی کھارہے ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد،وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ استعفے منہ پرمارنیوالے آج منہ کی کھارہے ہیں،یہ لانگ مارچ کریں،ہم لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے،اب کسی کو ترمیمی بل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو اسمبلی روایات کا خیال نہیں، کوئی تمیز نہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی کارروائی بلڈوزکرنینہیں دیں گے،اگراپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو بات سننا بھی ہوگی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہے ہیں،یہ وکٹ کی دونوں اطراف کھیلنے کے خواہشمند ہیں،مراد سعید بات کرے تو واک آوٹ کرجاتے ہیں،راجاپرویزاشرف کوکہاتھاکہ 26ویں آئینی ترمیم اہم معاملہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے خریدوفروخت کے عادی ہیں،عوام آج ان کے چہروں کو پہچان رہی ہے،آزادامیدوارخریدوفروخت سے سینیٹ کے ممبر بن جاتے ہیں،شفاف انتخابات کیلئے الیکٹورل سسٹم میں تبدیلی چاہتے ہیں،آرٹیکل63میں ترمیم کا بل بھیجاگیاہے،یہ پارلیمانی کے تقدس کی بات کرتے ہیں،آج یہ خود ہی پارلیمان کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب سینیٹ میں کرپٹ لوگ آئیں گے وہ کیاعوام کے مفادکا خیال کریں گے،ہم نے سینیٹ میں رشوت لینے والے اپنے20ارکان کیخلاف کارروائی کی،اوپن بیلٹ ان کے میثاق جمہوریت میں بھی شامل تھا،آج یہ پیچھے ہٹ رہے ہیں اس پر عمل نہیں کرنا چاہتے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن والوں کی قول و فعل میں تضاد ہے،ہم بوسید ہ نظام ختم کرکے بہتر نظام لاناچاہتے ہیں،یہ تواستعفے دینے کیلئے آئے تھے اور پھرراتوں رات کیا ہوا،استعفے منہ پرمارنیوالے آج منہ کی کھارہے ہیں،یہ لانگ مارچ کریں،ہم لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے،اپوزیشن کا مینارپاکستان پر پٹاخہ بج گیا،لاکھوں لاگ لانے کادعوی کرنیوالے چند ہزاربھی نہ لاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔