اسلام آباد-لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ پر سوشل میڈیا پراپیگنڈا کا معاملہ، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار۔ تحقیقاتی ٹیم نے منفی پراپیگنڈا کرنے والے 754 ٹو ئٹ کی نشاندہی کر لی۔ منفی پراپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جائیں گی۔ پراپیگنڈا کرنے والوں میں 204 پاکستانی،17انڈین،16 دیگر ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 84 افراد کو اس حوالے سے تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے، 6 افراد کی پہلے سے نشاندہی اور شناخت مکمل کر لی گئی تھی۔ذرائع78 افراد کا ڈیٹا نادراتصدیق کے لئے بھجوایا گیا ہے۔
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ ،مذموم سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
