کراچی-کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبرایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 11روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری ،نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، ناگست میں بجلی صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، ااتھارٹی نے 28جولائی کوایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اضافے کااطلاق صرف اگست اورستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اضافے کااطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
نپیرا نے کراچی صارفین پر بجلی بم گرا دیا ،فی یونٹ اضافے کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
