Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستاننئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: کیا بابر کی پہلی پوزیشن محفوظ ہوگئی؟

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: کیا بابر کی پہلی پوزیشن محفوظ ہوگئی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

بابر اعظم کی پہلی پوزیشن کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو سے کافی خطرہ تھا۔گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں بابر اور سوریا کمار کے درمیان صرف 2 ریٹنگ پوائنٹس کا فاصلہ تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ بھارتی بیٹر نئی رینکنگ میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔

بدھ کے روز آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی جس میں بابر اعظم پہلے جبکے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تاہم اس نئی رینکنگ میں بابر کے بدستور 818 ریٹنگ پوائنٹس رہے جبکہ سوریا کمار یادیو کے 11 ریٹنگ پوائنٹس کم ہوکر 805 ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔