پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی سٹاف شہباز گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے 25 مئی میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے 25 مئی کے واقعہ میں شامل افراد کے خلاف فوری گرفتاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ 25 مئی کو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں پر تشدد کیا کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
دوسری طرف صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25مئی تشدد، شیلنگ اگرسیاسی شخصیات یا پولیس کے حکم پرتشدد ہوا تو ایکشن ہوگا، ہماری ترجیح 10ویں محرم کی سکیورٹی ہے، مجھے امید ہے آج یا کل رات تک 25 مئی کی انکوائری رپورٹ مل جائے گی، امید ہے جو کچھ آج انہوں نے کرلیا اس کے بعد عقل مندی کا مظاہرہ کریں گے، یہ ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، شہبازگل کوجس طرح گرفتارکیا گیا یہ زیادتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو گرفتار کرنے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
