اسلام آباد-لیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مختلف امور زیر بحث ہیں تاہم اب قانونی ٹیم نے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بڑا اقدام کرنے سے گریز کرنے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ ، تریسٹھ کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈکلیئریشن پر کوئی عام شہری عدالت سیرجوع کرسکتا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پراحتیاط اوردرگزر کریں توہمارا ہاتھ اوپرہوگا اگر تحریک انصاف پر پابندی لگ بھی گئی تو وہ کسی اورنام سے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ قانونی ماہرین کے مشورے پرہی کابینہ ارکان کوسوچ سمجھ کر رائے دینے کا کہا گیا، وزرا کو فیصلے کی کاپیاں، سمری کے پوائنٹس دے کرکہا گیا کہ آئندہ اجلاس میں رائیدیں۔ قانونی ماہرین کا موقف ہے کہ جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، حکومتی فیصلے کے بعد پندرہ روزمیں عدالت جانا ہوگا جبکہ اسلام آوفاقی کابینہ کی رائے آنے پر ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
