Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینارشدندیم نے پاکستان کا سر فخرسے بلند کردیا، وزیراعظم کی مبارکباد

ارشدندیم نے پاکستان کا سر فخرسے بلند کردیا، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ یمز میں ارشد ندیم کو جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح بیدار ہوتے ہی بہت خوشی کی خبر سنی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جذبہ اور محنت ہمارے نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے ۔ وزیراعظم نے شان دار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔
ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔