Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانفائرنگ سے زخمی تحریک انصاف کے ایم پی اے اسلام آباد منتقل

فائرنگ سے زخمی تحریک انصاف کے ایم پی اے اسلام آباد منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت خان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت کو رشتے داروں کی مرضی سے اسلام آباد شفٹ کیا گیا، ان کی سرجری کی گئی تھی، اب حالت خطرے سے باہر ہے۔ایم پی اے ملک لیاقت خان پر ہونے والے قاتلہ حملے میں ان کے بھتیجے سمیت 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر متعدد گولیاں لگی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔