Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانپنجاب حکومت میں فیاض چوہان کی ذمہ داریاں چند ہی گھنٹوں بعد تبدیل

پنجاب حکومت میں فیاض چوہان کی ذمہ داریاں چند ہی گھنٹوں بعد تبدیل

پنجاب حکومت میں فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریاں چند ہی گھنٹوں بعد تبدیل کر دی گئی ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب کی 21 رکنی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔
بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فیاض الحسن چوہان کی ذمہ داریوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔