Wednesday, March 25, 2026
ہومپاکستانعمران خان حرکتوں سے باز نہ آئے تو؟صوبائی وزیر نے خبردار کردیا

عمران خان حرکتوں سے باز نہ آئے تو؟صوبائی وزیر نے خبردار کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے اگر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، عمران خان نوجوان نسل اور سیاسی ورکرز کو غلط راہ پر لے کر جا رہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سزائیں ملیں اور وہ جیل گئے، عمران خان اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو عوام کے ہاتھ ان کے گریبان پر ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کے نوجوان کو عمران خان کے بہکاوے میں نہ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسانے میں مصروف ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غیر اخلاقی مہم سےشہدا کے ورثا اور قوم کی دل آزاری ہوئی، شہدا کے معاملے پر عمران خان اپنی حرکتوں سے باز آئیں، پوری قوم میں عمران خان کے لیے شدید نفرت پیدا ہو گئی ہے، عمران خان باز نہ آئے تو عوام انہیں بنی گالہ سے باہر نکلنے نہیں دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔