Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستاننومنتخب صوبائی وزیر کا ایسا زبردست اقدام کہ سب کے دل جیت لئے

نومنتخب صوبائی وزیر کا ایسا زبردست اقدام کہ سب کے دل جیت لئے

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے وزیراعلی کو خط لکھ دیا ہے۔
وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے۔
نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ مرحوم سیاستدان نوابزداہ نصراللہ خان کے صاحبزادے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔