اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ریکارڈ سمیت دیگر اہم ترین امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے تمام راستہ مکمل بند تھے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رات گئے غیر معمولی اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا،
حلقہ بندیوں سے متعلق بعض ضروری امور کا بھی جائزہ لیا گیا، شاہراہ دستور سے الیکشن کمیشن کا داخلہ بھی بند رکھا گیا،
میڈیا کو بھی الیکشن کمیشن کی پارکنگ سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔
دوسری جانب اچانک رات گئے غیر معمولی اجلاس پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہرات 11 بجے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فنڈنگ کا ریکارڈ دینے کیلئے اجلاس بلا سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی، جمعیت نون لیگ کے فنڈنگ کیس کو فریزر میں لگایا ہوا ہے،عاشورہ کے بعد پندرہ دن کے اندرفنڈنگ کیسزکا فیصلہ ہونا چاہئے تا کہ عوام کو ایک موازنہ ملے کہ سیاسی جماعتیں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کاتحریک انصاف کو پھرنیا سرپرائز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
