پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امراض قلب کے ساتھ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے انجیوپلاسٹی ممکن بنادی ہے۔
ترجمان پی آئی سی کا کہنا ہے کہ پی آئی سی ڈاکٹرز نے پہلی بار گردوں کے مرض میں مبتلا 83 سالہ خاتون مریضہ کو بناء کنٹراسٹ انجیکشن کے الٹرا ساونڈ کے ذریعے کامیابی سے اسٹنٹ لگا دیا ہے۔
ڈاکٹر قیصر علیم انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ پی آئی سی نے بتایا ہے کہ انجیو گرافی اور اسٹنٹ لگانے کے دوران کنٹراسٹ دوائی کا استعمال لازمی ہوتا ہے تاہم ایسے پروسیجرز کے دوران کنٹراسٹ انجیکشن سے مریضوں کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گردوں کی پیچیدہ مریضوں کی انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور بائی پاس کرنے سے ڈاکٹرز اکثر کتراتے ہیں تاہم پی آئی سی کی ماہرین ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے پہلی بار ملک میں یہ ممکن بنادیا ہے ۔
