Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانسندھ کے بجٹ میں کراچی پھر نظر انداز، ترقیاتی پروگرام کیلئے محض 10 ارب مختص

سندھ کے بجٹ میں کراچی پھر نظر انداز، ترقیاتی پروگرام کیلئے محض 10 ارب مختص

سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ مالی سال 2022-23 صوبائی کابینہ نے منظور کرلیا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بجٹ 2022-23 میں ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کو نظر انداز کردیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔کراچی میں پانی کی سپلائی کے لیے کے فور اور سیوریج کے ایس تھری منصوبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے رقم خرچ کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی۔سندھ حکومت نے پہلے سے جاری اسکیمز کے لیے 7 ارب 70 کروڑ جبکہ میگا سٹی کے لیے 6 نئی اسکیموں کے لیے محض 3 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔سندھ حکومت نے صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 332 ارب جبکہ کراچی میگا پراجیکٹس کے لیے صرف 10 ارب 82 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔